تھانہ کی حدود میں کرمنل افرادکے لئے کوئی جگہ نہیں

سرگودھا(بیوروچیف)ایس۔ایچ۔او افضال گورایہ نے آئی جی پنجاب کی یاد تازہ کر دی .تھانہ اربن ایریا کے SHOافضال گورایہ نے مسجد میں معززین علاقہ اور نمازیوں کے مسائل سنے اور حل تلاش کئیے ۔ متعدد سائلین کو تھانہ آنے کو کہا ۔مسجد میں موجود لوگوں نے SHOکا شکر یہ ادا کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے یاد رہے کہ موجودہ IGپنجاب عثمان انور جب سرگودھا میں بطور SSP تعینا ت تھے تو وہ مسجد میں کھلی کچہری لگایا کرتے تھے جو مجبور اور بے کس لوگوں کے قانون کیمطابق مسائل کا حل تلاش کرتے تھے SHOاربن ایریا نے IG پنجاب عثمان انور کی یاد تازہ کر دی ہے لوگوں نے I G پنجاب۔DPOصہیب اشرف۔RPO آصف شہزاد اور ASPسٹی سرگودھا وقار احمد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دیانتدار۔ ایماندار بے مثال آفیسر اربن ایریا لگایا ہے دیگر پولیس افسران بھی ان کی تقلید کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں