فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانیدار کو رشوت کی پیشکش کرنیوالا نوجوان حوالات پہنچ گیا، تھانہ کوتوالی کے اے ایس آئی تصور حسین نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ رٹ پٹیشن رخسانہ بیوہ محمد عمران سکنہ 220 رب عدالت میں پیش ہونا تھا تو طارق محمود ولد محمد اسحاق سکنہ علی ٹائون تھانہ آیا اور کہا کہ وہ مذکورہ رٹ پٹیشن میں بطور گواہ ہوں اور آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور خدمت کرنا چاہتا ہوں، جسکو منع کیا، بیوی کی مدد کردونگا اور طارق محمود کاغذات میں 10ہزار روپے کی رقم پیش کئے تو جس پر مذکورہ ملزم طارق کو حراست میں لیکر اس کے خلاف 162 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔




