تیز رفتارکار درخت سے ٹکرا گئی ‘5افراد جاں بحق

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی’ 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں کار کی زد میں آکر دو راہگیر جبکہ کار میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت15سالہ مزمل’18سالہ نعمان’20سالہ عبدالرحمن’17سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تمام جاں بحق افراد کی لاشیں بھی سروسز ہاسپٹل منتقل کردی گئی ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں