اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم لیوی کی وصولی مالی سال2025-26میں ریکارڈ 1567ارب 45کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 میں لیوی کی وصولی میں347ارب 24کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف سے تقریباً 100ارب روپے زیادہ رہی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال لیوی کی وصولی آئی ایم ایف کے تخمینے سے 21ارب روپے زیادہ رہی، مالی سال 2025-26 کے لیے آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ 1546 ارب روپے لگایا تھا جبکہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی ہدف 2025-26 میں 1468ارب روپے مقرر تھا۔مالی سال2024-25 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220ارب21کروڑ روپے تھی جبکہ مالی سال2023-24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19ارب روپے تھی۔ مالی سال 2022-23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر77روپے28 پیسے فی لیٹرکے حساب سے لیوی عائد ہے، پیٹرول، ڈیزل پر 5،5 روپے فی لیٹر کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی الگ سے عائد ہے۔




