مذاکرات کامیاب’گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے منی مزدا ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔7روز تک جام رہنے والا گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا،ٹرانسپورٹ کونسل الائنس میں15گڈز ٹرانسپورٹ تنظیمیں شامل تھیں۔صدر منی مزدا ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ فیصلہ برادری، ملک ،عوامی مفاد میں کیا گیا ،امید ہے حکومت معاہدے اور وعدوں پر عملدرآمد کرائے گی،معاہدے پرعمل نہ ہوا تو آئندہ پہیہ جام ہڑتال نہیں دھرنے دینگے،آئندہ ٹرک سڑکوں پر کھڑے کر کے احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا۔صدر منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کے مطابق تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں،ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ واضح رہیکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر بحری امور اور سندھ کے صوبائی وزرا کے ساتھ ہونیوالے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے، وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر بحری امور اور صوبائی وزیر سعید غنی مذاکرات میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں