عمران ہاشمی ممبئی میں سوائن فلو کا شکار ہو گئے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ممبئی میں سوائن فلو کا شکار ہوگئے، دوسری طرف ان کی فلم آوارہ پن 2 سنیما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ایک میڈیکل رپورٹ کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ عمران ہاشمی سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں۔عمران ہاشمی جو ذاتی طور پر طبی مسئلے کا شکار ہیں تاہم ان کی پیشہ وارانہ زندگی میں ایک کامیاب فلم کا اضافہ ہوگیا ہے، ان کی تازہ فلم آوارہ پن 2 نے 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔کلاسک کرائم تھرلر فلم کی کاسٹ دیشا پٹانی، شبانہ اعظمی، پورن گبی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں