ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں موسم سرما کے غیر معمولی طاقتور طوفان اور شدید برفباری نے نظام مواصلات درہم برہم کردیا جسکے باعث ریلوے سروس معطل، شاہراہیں بند اور تقریبا 1400افراد مختلف علاقوں میں محصور ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، جبکہ سڑکوں پر برف جمع ہونے اور درخت گرنے سے کئی اہم راستے بند ہوگئے۔یہ صورتحال تین روزہ تعطیلات کے آخری روز پیدا ہوئی، جب شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور سیاحتی مقامات کی سیر کے بعد گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے۔فوکوشیما صوبہ شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں بھاری اور گیلی برف کے باعث درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ کِتاشیوبارا گاں میں تقریبا 1400 مقامی افراد اور سیاح سڑکیں بند ہونے کے باعث عارضی طور پر محصور ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں ہوٹلوں اور رہائشی مقامات تک رسائی بھی منقطع ہوگئی تھی، تاہم 22 نومبر کو سڑکوں سے برف اور گرے ہوئے درخت ہٹانے کے بعد بیشتر راستے کھول دیے گئے۔انوواشیرو کے علاقے میں 21 نومبر کی دوپہر تک 53 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، جو رواں موسم خزاں میں جاپان کے مرکزی جزیرے پر ابتدائی موسم سرما کی غیر معمولی برفباری میں شمار ہوتی ہے۔ شد




