لاہور( بیورو چیف)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے شیخ زید ہسپتال میں زیر تعمیر برن یونٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جدید برن یونٹ 4 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جدید برن یونٹ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جنوبی پنجاب کیلئے بڑا تحفہ ہے۔ اس سہولت سے رحیم یار خان، راجن پور، سندھ و بلوچستان کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ ان مریضوں کو علاج کیلئے ملتان یا دیگر شہروں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ منصوبہ کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔




