لاہور (شوبز نیوز) پنجاب کو فلم، ڈرامہ، ثقافت اور سیاحت کا مرکز بنانے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ فلم سٹی کا افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اور پاکستان کا پہلا رائلٹی قانون بنانے اور پنجاب میں تیار ہونے والی پنجابی فلموں پر 35 فیصد جبکہ اردو فلموں پر 20 فیصد ریبیٹ دینے کی منظوری دے دی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں فلمی صنعت کی بحالی اور لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔




