جدید ٹیکنالوجی کے بغیر زراعت کی ترقی ممکن نہیں،سلمیٰ بٹ

سرگودہا ( بیورو چیف)معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے آرٹس کونسل کمپلیکس سرگودہا میں زرعی نمائش و کسان میلہ 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میلہ ملک تیمور حیات نون، اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل، ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین، دیگر افسران، سول سوسائٹی کے نمائندے، طلبہ، کسان اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ میلے کا آغاز روایتی انداز میں فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر مہمانوں پر علاقائی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تقریب میں موجود شرکاء نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ نمائش میں زرعی تحقیقاتی اداروں، بیج کمپنیوں، کھاد بنانے والی کمپنیوں اور زرعی مشینری تیار کرنے والے اداروں کے درجنوں اسٹالز لگائے گئے۔ ان اسٹالز پر جدید ٹیکنالوجی، کھادوں کے موثر استعمال، اعلیٰ معیار کے بیج، زرعی اسپرے اور جدید آلات کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں