جرمن سفارتخانے کے کلچر اتاشی کا خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کا دورہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان میں جرمن سفارتخانے کے کلچر اتاشی جین جرالڈ نے لاہور میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کا دورہ کیا اور بچوں میں شوز تقسیم کئے۔ جین جرالڈ جرمن ہاکی کلب ڈیلیو ٹی ایچ سی کی جانب سے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے بچوں میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے لڑکیوں اور لڑکوں میں شوز اور چاکلیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر دو بچوں کو سکول بیگز کا تحفہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں