جعلی چیکس دینے پر مقدمات درج

کمالیہ(نامہ نگار)جعلی و بوگس چیک دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں فیاض نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم خالد محمود نے رقم کی واپسی کے عوض اسکو 1کروڑ 16لاکھ روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا ۔دوسرے واقعہ میں محمد رمضان نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم حسین بابر نے اسکو 3لاکھ 10ہزار روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں