ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) جماعت اسلامی الخدمت فانڈیشن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے شہباز چوک میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے اہلیان شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعاون سے متاثرین سیلاب کی مدد جاری ہیامدادی کیمپ پر مخیر حضرات کی طرف سے خشک راشن ،آٹا ،منرل واٹر ،دودھ ودیگر اشیا جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر امدادی کیمپ الخدمت فانڈیشن کے انچارج جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی زون میاں وکیل احمد نے مخیر احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے مچھر دانیاں ،ادویات ،راشن، میڈیسن جمع کروانے کے لیے فوری طور پر رابط کریں۔




