جماعت اسلامی کا گوجرہ میں کاشتکاروں کے حق میں احتجاجی دھرنا وریلی

گوجرہ (نامہ نگار )جماعت اسلامی کاگور مے شوگر ملز کے سامنے کاشتکاروں کے حق میں احتجاجی دھرنا و ریلی؛ گنے کی فوری کرشنگ اور مناسب نرخوں کا مطالبہ،گوجرہ/سمندری: جما عت اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر ڈاکٹر عطاء اللہ حمید اورضلع فیصل آباد کے امیر سردار عثمان علی ایڈوو کیٹ کی قیادت میں گنے کی کرشنگ کے آغاز میں تاخیر، زمینداروں و کاشتکاروں کو گنے کا مناسب معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف گورمے شوگر ملز کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں کاشتکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی دھرنے سے امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید احمد قصوری، ضلعی امیر ڈاکٹر عطاء اللہ حمید، محمود احمد عزمی، حیدر علی چوہدری اور مولانا رحمت اللہ ارشد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنا اور کاشتکاروں کو سرکاری و جائز نرخ نہ دینا کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار سال بھر کی کڑی محنت، مہنگی کھاد، بیج اور بھاری زرعی اخراجات بردا شت کر کے فصل تیار کرتے ہیں، لیکن شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی اور تاخیری حربوں کے باعث کسا ن شدید معاشی بحران اور ذہنی کرب کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں