ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کے محفوظ سفر، ٹریفک نظام میں بہتری اور روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی زیر صدارت روڈ سیفٹی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ، ADCہیڈ کوارٹر و سوشل سروسز حاکم خان، سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض، ڈی ایس پی ہائی وے پولیس آصف رحیم، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ فرحان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔




