نبی کریمۖ کی سیرت پر عمل دنیا و آخرت میں کامیابی ہے

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن میں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفی ۖ مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ماموں کانجن چک نمبر 555گ ب میں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی۔محفل کے بانی حاجی محمد ابراہیم اینڈ برادرز تھے۔ محفل کی صدارت پیر محمد اقبال شاہ چشتی سجادہ نشین دربار یقین شاہ سرکار نے فرمائی، جبکہ پیر سید فضائل حسین شاہ بخاری آستانہ عالیہ غوث پاک نواں ڈیرہ غوثیہ نے بھی صدارت فرمائی۔محفل میں خصوصی خطاب قاری حافظ غلام رسول قادری یقینی نے فرمایا۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ ۖ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور ۖ کی محبت ہی ایمان کی اصل ہے اور آپ ۖکی سیرت پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔معروف ثنا خوان حسنین شرافت علی قادری نے نعتیہ کلام پیش کر کے محفل کو عشقِ رسول ۖ سے معطر کر دیا۔محفل کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے 1 عدد عمرہ کا مکمل پیکج بھی دیا گیا، جس پر شرکا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں