فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پٹرول کی قیمت کم کرنے، لیوی بھتہ ٹیکس کم کرنے، آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے بجلی سستی کرنے اور دیگر مطالبا ت کیلئے 7اگست کو پورے ملک میں سڑکیں بند کر کے احتجاج کے سلسلے میں اہلیانِ فیصل آباد کو آگاہی اور اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کیلئے زون پی پی 112کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت فیصل آباد کی معرو ف سیاسی و سماجی شخصیات و سابقہ یوسی ناظمین میاں طاہر ایوب، رانا سکندر اعظم، پریم یونین کے چیف آرگنائزر/قیم زون پی پی 112خالد محمود چوہدری، ساجد کمبوہ، محمد زاہد اسلام، محمد شاکر علوی، میاں محمد ارشد اور دیگر نے کی۔ ریلی گلستان کالونی سے شروع ہو کر عزیز فاطمہ ہسپتال، اکبر چوک، اسلامیہ پارک، چباں روڈ، سول لائن، اسلام نگر، مصطفے آباد، بولے دی جھگی سے ہو کر ملت چوک پر اختتام ہوئی۔ رانا سکندر اعظم اور خالد محمود چوہدری نے اہلیانِ اسلام نگر سے خطاب بھی کیا۔




