لاہور (بیوروچیف) 2025ء میں جنسی جرا ئم کی مفصل رپورٹ تیار کی گئی ہے جسکے مطابق پنجا ب میں 41خواتین اور بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق زیادتی کے بعد قتل کی وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی سرفہر ست رہے، جہاں 6، 6خواتین کو جنسی استحصال کے بعد قتل کیا گیا۔ جبکہ خانیوال اور وہاڑی میں 3، 3خواتین جبکہ جہلم میں 2خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ صرف جولائی میں خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔




