جڑانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر کا مویشی منڈی کا دورہ،سہولیات پر اظہاراطمینان

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ نے عیدالاضحی کی آمد کے حوالے سے ریلوے اسٹیشن گرائونڈ میں لگائی گئی عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا اور تمام محکمہ جات کی جانب سے لگائے کیمپس پر جا کر انتظامی امور اور فراہم کردہ سہولیا ت کا جائزہ لیا،انہوں نے ماتحت افسران و عملے کو ہدایت جاری کیں کہ مویشی منڈی میں لگائے گئے کیمپس جن میں لائیو سٹاک، میڈیکل کیمپ،ٹریفک وارڈ ن، ریسکیو 1122کیمپ میں سٹاف ہمہ وقت موجود رہے مویشی منڈی میں آنیوالے بیوپاریوں اور خریداروں کے پینے کیلئے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی،سایہ دار جگہ،صفائی ستھرائی لائٹس سیکیورٹی سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مذکور نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت پر کوئی پرچی فیس عائد نہیں کی گئی ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عارضی مویشی منڈی لگائی گئی ہے جو عیدالاضحی تک جاری رہے گی انہوں نے مزید تاکید کی کہ مویشی منڈی میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مویشی منڈی میں لائے جانیوالے قربانی کے جانوروں کی ویکسینیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تمام محکمہ جات کے افسران و سٹاف اپنی ڈیوٹیاں احس طریقے سے سرانجام دیں بصورت دیگر اس سلسلہ میں کسی قسم کی بھی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں