جڑانوالہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد مکمل کرلیا جائیگا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کے ہمراہ اپنے دفتر میں صحافیوں کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم کی نکاسی کو بہتر بنانے اور سڑکوں کی آپ گریڈیشن،سڑیٹ لائٹس اور شہریوں کے پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، پارکس کی تزئین و آرائش جیسے پراجیکٹس پر کام جاری ہے بہت جلد جاری منصوبہ جات کو مکمل کر لیا جائے گا جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ شہریوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم ہو گا عوام الناس کو بینادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت کی بنیادی سہولیات اور علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جڑانوالہ میں جاری میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے دو ران میٹریل کے معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ آئندہ ہفتے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ننکانہ موڑ تک سڑک کا کام مکمل کر لیا جائے گا میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے مسائل کی نشاہدہی مثبت آنداز میں کی جانے جن کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ملاقات کے دوران صحافیوں نے سیوریج سسٹم سڑیٹ لائٹس لاری اڈا میں سہولیات صاف پانی فلٹریشن پلانٹ،قبرستان کیلئے جگہ مختص کرنے نالہ جات کے اوپر سلیپ ڈالنے پارکس کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز دیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے یقین داہانی کروائی کہ جڑانوالہ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہماری اولین ترجیحات ہیں اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہونے سے جڑانوالہ ماڈل تحصیل بن جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں