جہیز میں سونا کی بجائے گاڑی خرید کردیں’ بشری انصاری

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ جہیز میں مہنگا سونا دینے کے بجائے گاڑی خرید کردیں تاکہ کام آئے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی کی ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری کی ایک کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بیٹیوں کو جہیز دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، انھوں نے قطعیت کے ساتھ والدین کو مشورہ دیا کہ بیٹیوں کو ضرور پڑھائیں۔بشری انصاری نے کہا کہ میں صاف بات بتا رہی ہوں آپ کو کوئی ضرورت نہیں ہے مہنگے سونے خریدنے کی، ہوچکا جو ہم نے کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں