کراچی(شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی صاحبزادی و اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہاہے کہ جین زی میری والدہ کی رائے کے پیچھے چھپے حقیقی معنی نہیں سمجھتے۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ فیصل سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنی والدہ کے بیانات سے متفق ہیں یا نہیں اور کیا وہ ان کے وائرل ہونے والے خیالات کو قبول کرتی ہیں؟انہوں نے جواب میں کہا کہ ان کی والدہ نے زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔




