سنجے دت کی فلم آخری سوال کی ریلیز ڈیٹ ملتوی ہو گئی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی آنیوالی فلم آخری سوال 8سنسر شپ مسائل کا شکار ہو گئی ۔ جس کے بعد فلم طے شدہ تاریخ آٹھ مئی کو سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہو سکے گی ۔ذرائع کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے ابھی تک نہ صرف فلم بلکہ اس کے ٹریلر کو بھی منظوری نہیں دی۔فلم کے حساس موضوع اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے بورڈ کے اراکین احتیاط سے کام لے رہے ہیں، جس کے باعث منظوری کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسرز نے سی بی ایف سی کو موقف دیا ہے کہ یہ فلم تاریخی واقعات اور ریکارڈز پر مبنی ہے، اس لیے اسے ریلیز کی اجازت دی جانی چاہیے۔ تاہم، مسلسل بات چیت کے باوجود ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔اب فلم کے میکرز 15 مئی کو نئی ریلیز ڈیٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، بشرطیکہ سنسر سرٹیفکیٹ وقت پر مل جائے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں