جی سی ویمن یونیورسٹی میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈ 2024 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 96 اساتذہ کو تحقیق میں نمایاں کارکردگی پر اعزازات دیے گئے۔ مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز)نے تحقیق کے تخلیقی پہلو اور اس کے مثر ابلاغ میں توازن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ عالمی مسائل سے ہم آہنگ معیاری تحقیق کریں اور بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیق میں مقدار سے زیادہ معیار کو ترجیح دیں اور اسے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا لازمی جزو بنائیں۔ ڈاکٹر کنول نے تحقیق میں اخلاقی اصولوں، پر مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ مزید برآں، انہوں نے آئندہ شائع ہونے والی تحقیق کے لیے جدید تربیتی نشستوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ ملین کے چیک تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں