اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) پر شرح منافع میں کمی کردی۔منافع میں کمی کے بعد مالی سال 2025-26 کے لیے مارک اپ ریٹ 12.05 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے جی پی فنڈ کی شرح منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق مالی سال 2025-26 کے لیے یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2024-25 میں جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ ریٹ 12.46 فیصد تھا، جو اب کم کرکے 12.05 فیصد کردیا گیا ہے۔




