ملتان ایئرپورٹ پر ایک روز میں37پروازوں کا نیا ریکارڈ

ملتان (بیوروچیف) جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان سے پروازوں میں مزید اضافہ کردیا گیا، گزشتہ روز ملتان ایئرپورٹ سے37 پروازوں کا نیا ریکارڈ رپورٹ ہوا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے449پروازیں آپریٹ کی گئیں68 منسوخ ہوئیں جبکہ112پروازوں میں ساڑھے گھنٹے تک کی تاخیر رپورٹ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق بدھ کو ملتان سے ایک دن میں سب سے زیادہ 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے جن میں 18 پروازوں نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جبکہ 19 پروازیں روانہ ہوئیں۔کراچی سے 135، پشاور 10، فیصل آباد 12، لاہور 105، سیالکوٹ 15، اسلام آباد 118، پشاور سے 17 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔کراچی کی 9، لاہور 33، اسلام آباد 33، ملتان 8، پشاور 6، سیالکوٹ 8، فیصل آباد 9، کوئٹہ کی 6 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔کراچی 20، لاہور 21، اسلام آباد 12، ملتان 3، پشاور فیصل آباد سیالکوٹ 2، 2 اور کوئٹہ کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں