منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سٹی پریس کلب کے صدر چوہدری حاجی محمد کے خلاف درج کی جانیوالی مبینہ جھوٹی ایف آئی آر نمبر 968/25کی الصادق پریس کلب منڈی صادق گنج کی جانب سے شدید مذمت کی ہے یہ ایف آئی آر مبینہ طور پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منچن آباد کی ایما پر درج کروائی گئی جسے صحافتی حلقوں نے آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب مقامی صحافیوں نے میونسپل کمیٹی منچن آباد کی کارکردگی اور عوامی شکایات پر تنقیدی رپورٹس شائع کی اس کے ردعمل میں انتظامیہ کی جانب سے چوہدری حاجی محمد کو نشانہ بنایا گیا جو منچن آباد کے سینئر صحافی ہیں صدر الصادق پریس کلب منڈی صادق گنج حاجی عابد حسین سید عاصم رضا شیخ عبدالرزاق جنید شیخ سلمان سمیت دیگر صحافیوں نے حاجی محمد پر ہونے والی ایف آئی آر کو صحافت کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اور اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا گیا۔




