فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) حرمین شریفین کا تحفظ و دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ ہم کسی صورت بھی حرمین شریفین کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گے ۔ ہمارے اسلاف نے جس طرح عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا تھا ایسے ہی مکہ و مدینہ اور بلادِ حرمین شریفین کا دفاع اپنی جانوں پر کھیل کر کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ مسلمانوں کے نزدیک انتہائی مقدس مقامات ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں ۔ حوثی باغی اور ان کے سہولت کار مکہ و مدینہ کے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے دشمن ہیں ہمارے مقدس مقامات کے دشمن ہیں ان کا جہنم واصل ہونا دنیا بھر کے مسلمانوں کی آواز ہے ۔ حوثی باغی نہ صرف زمین کے ٹکرے بلکہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے کی گھنائونی سازشیوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ و مدینہ کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کو حوثی باغی اور ان کے حواریوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا جائے ۔




