7

حضور نبی کریمۖ پر نازل ہونا قرآن مجید کی عظمت کی دلیل ہے،مفتی محمد اعجاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حضور پر نازل ہونا قرآن مجید کی عظمت کی دلیل ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنے سینوں میں قرآن مجید حفظ کر کے اپنی زندگی کو چار چاند لگائے ہیں۔ ان کے والدین، اساتذہ اور تمام معاونین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ملائشیا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی مدارس کے طلبا کا مدارس قائم کرنا اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد شان صحابہ۔فیکٹری ایریا میں ممتاز عالم دین مفتی محمد اعجاز نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا خلیل الرحمن انوری، جامعہ دارالقرآن کے مولانا قاری جمیل الرحمن، مولانا قاری حبیب الرحمن، مولانا شاہد عمران عارفی، مفتی محمد ضیا مدنی، شرافت علی خان خٹک، قاری عبدالرحمن، ملائشین مہمانوں سمیت متعدد علما، صلحا، مشائخ اور طلبا و عوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ عظمت قرآن پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ ایک ایک مدرسہ سے کئی حفاظ کا حفظ کر کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینا ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ قرآن کی نسبت سے فیصل آباد کے مدرسہ سے پڑھے ہوئے طلبا آج دنیا میں سینکڑوں مدارس میں ہزاروں افراد کی دینی تربیت کر رہے ہیں۔ مدارس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر میں منوایا۔ مگر انہی پر پاکستان میں ویزے کی پابندیاں لگانا افسوس ناک ہے۔ اس موقع پر حضور کی والدہ ماجدہ کی شان میں خوبصورت منقبت پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں