کسانوں نے سڑک کو اپنے کھیتوں میں شامل کر لیا

مریدوالہ(نا مہ نگار )مرید والہ میں ماموں کانجن مریدوالہ روڈ کو کسانوں نے تنگ کرنا شروع کردیا روڈ کی چار سے ساڑ فٹ سرکاری سڑ ک اپنے کھیتوں میں شامل کرلی علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے پیرا فورس سمندری سے کاروائی کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق مامو کانجن مرید والہ روڈ پر 196 گ ب کے کسانوں نے روڈ کا سرکاری رقبہ پانچ سے سات فٹ تک کھیتوں میں شامل کر کے فصل بیج رکھی ہے جبکہ کناروں پر کئی سرکاری درخت بھی چوری ہو چکے ہیں جس کا ضلع کونسل کو کام کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے نہ ہی کسی طرف سے چور کیخلاف کاروائی کی جا سکی ہے مرید والا مامو کانجن روڈ پر موجود دیہات معززین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور انچارج پیرا فورس سمندری اور دیگر پیرا فورس حکام سے سرکاری روڈز کے رقبہ پر فصلیں کاشت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے بعد رقبہ واگزار کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں