فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معروف صنعتکار فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈری کے کو کنوینئر رائے عرفان حیدر کھرل نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری عابد شیر علی سابق وفاقی وزیر کو ایوان بالا(سینیٹ) کا بلا مقابلہ ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں، ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہے، ملک و قوم کی خدمت ان کا مشن ہے اور انشاء اللہ وہ سینیٹر کی حیثیت سے نمایاں خدمات سرانجام دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری عابد شیرعلی کا بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونا خوش آئند ہے، لیگی قائدین اور کارکنوں نے ان پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا اور انشاء اللہ وہ ہر موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنوں کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔




