جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پاک جڑانوالہ سے تحریک اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ناظم اعلی تحریک اہل سنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان و قبلہ شیخ الحدیث نے کی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب،علامہ شہباز حسین چشتی،مولانا اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوا لہ ، مولانا محمد فضل رسول نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آپ کے تشریف لانے سے کائنات میں روشنیاں آ گئی اندھیرے چلے گئے ظلم و ستم کا بازار بند ہوا عدل و انصاف اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوئی آج بھی اگر ہم تعلیمات مصطفوی کو سامنے رکھیں سیرت مصطفی کو اپنائیں تو معاشرے میں سکون بحال ہو سکتا ہے عدل و انصاف اور ہر طرف اخوت و بھائی چارے کی فضا نظر آئے گی آج کے حکمران اور عوام الناس اسوہ رسول کو عملی طور پر اپنا لیں تو ہماری زندگیاں بہتر ہو سکتی ہیں ہر طرح کا فساد لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے محبتوں کی فضا قائم ہو جائے گی ۔




