حوثیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملوں پر تشویش

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان علماء کونسل سٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا عمر وقاص بیگ نے کہا کہسعودیہ پر حوثیوں کے میزائل حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین تمام عالم اسلام اور مسلمانوں کے ریڈ لائن ہے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں اضافہ تمام اہل اسلام کیلئے تشویشناک ہے ۔ امریکہ کے پشت پناہی سے عالم کفر با الخصوص یہود و نبود کی یہی کوشش کر رہی ہے کہ جیسے مسلمانوں کے قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ۔ اسی طرح وہ الحرمین الشریفین کیخلاف بھی سازشیں کر رہی ہے یہی قوتیں دراصل ان ابرہ کی نسل ہے جنہوں کعبہ پر لشکر کشی کی کوشش کی اور اللہ نے ابابیل سے انکے لشکریوں کو ریزہ ریزہ کیا تھا انہوں نے مکہ پر ڈرون حملوں پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے کمزور موقف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سختی سے مکہ ڈرون حملوں میں ملوث ممالک چاہیے حوثی یا اسرائیل یا امریکہ یا دوسرے منحوس عناصر کا کھوج لگا کر منہ توڑ جواب دینا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں