حکومتی برآمدی پالیسی پر پاکستان ٹیکسٹائل کو نسل کااظہار اطمینان

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی برآمدات دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔پی ٹی سی نے وزیراعظم کی جانب سے ٹاپ ایکسپورٹرز کو اعزاز دینے کے اقدام کو برآمدی شعبے پر اعتماد کا واضح اظہار قرار دیا۔ کونسل کے مطابق یہ اقدام حکومت کی برآمدات بڑھانے اور صنعت کو سہارا دینے کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل فواد انور نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ایکسپورٹس کو مارکیٹ بیسڈ سپورٹ فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں برآمدی صنعت کے لیے مالی دباؤ کم کرنے کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں