حکومت بجٹ میں انڈسٹریز کوریلیف فراہم کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت صنعتوں کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری اورغربت کا خاتمہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈسٹریز شدید بحرانوں کا شکار ہے جسکی وجہ سے انڈسٹریز مالکان کی پریشا نیو ں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔بیشتر انڈسٹریاں بند ہونے سے بے روز گار میں اضافہ ہوگیا ہے اگر حکومت بجٹ میں انڈسٹریز کو ریلیف فراہم کرے گی تو بند انڈسٹریز کے چالوں ہونے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھی حکومت مثبت اور ٹھوس اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں