حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیںبیٹھے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی عوامی مسلم لیگ کا منشور ہے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ویژن وسیع تر ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہے بہت جلد عوام کی تمام محرومیوں کا خاتمہ ہوجائیگا ۔انہوںنے کہا کہ جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو وطن عزیز درجنوں مسائل میں پھنسا ہوا تھا مگر آج کوئی بھی مسائل نہیں ،ملک وقوم خوشحالی کی منازل طے کررہے ہیں ملکی معیشت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے ،لوگوں کو قوت خرید بہتر ہوئی ہے اور کچن اخراجات کافی حد تک کم ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں