حکومت عوام پر کوئی اضافی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹاون نائب ناظم جناح ٹاون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک معیشت کے بحران اور سیکورٹی بحران سے نکل رہا ہے ان دونوں شعبہ جات میں ملک میں بری صورت حال تھی تاہم فوج اور حکومت ایک پیچ پر آکے دونوں مسائل سے بطریق احسن نمٹ رہی ہے حکومت نے تمام سیکٹرز کو فعال بنانے کیلئے مربوط اصلاحات متعارف کر و ا ئیں حکومت عوام پر کوئی اضافی بوجھ ڈالنے کا قطعی ارادہ نہیں رکھتی مہنگائی میں اضافے کی افواہیں اڑانیوالے عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں انکے مذمو م عزائم سے حکومت آگاہ ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں