حکومت نے ہچکولے کھانے والی معیشت کو مستحکم کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کے دورحکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ اورآئی ایم ایف سے نجات حاصل کرلی گئی تھی۔اب سرمایہ کاری کی مشکل میں دہشتگردی ہے۔ کون دہشتگردو ں کو لایا، کس نے اجازت دی،وہ کون تھا جوپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھ رہا تھا؟ قوم جانتی ہے اب دہشت گردی کے سا تھ گالم گلوچ کا کلچر ختم کرنا بھی بہت ضروری ہے۔پی ٹی آئی نے سازش کے تحت ملنے والی حکومت میں معاشی استحکام کونظراندازکرکے سیاسی انتقام کوترجیح دی مگرموجودہ حکومت نے ہچکولے کھانے والی معیشت کوایک سال میں مستحکم کرلیااور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایاہے۔روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوچکی ہیں جبکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے رمضان نگہبان پیکج میں لاکھوں خاندانوں کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے مجموعی طورپر 15ہزارروپے ہرخاندان کوملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی 1.6فیصد پر آگئی اور پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آگیا ہے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دوست ممالک کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری لارہی ہے ملک کو پاں پر کھڑا کرنا ہے جادو ٹونے نہیں چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ نفرت احتجاج کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔ ہم 9 مئی کے نہیں 28 مئی کے علمبردار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں