حکومت پٹرول کی قیمت میں 50روپے فی لیٹر کمی کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں کم از کم50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کمترین سطح پرآگئی ہیں۔ قیمتو ں کو عالمی مارکیٹ کی سطح پر لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر94 روپے 89پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35پیسے ٹیکس عائد ہے یعنی ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں36فیصد اور ایک لیٹرڈیزل کی قیمت میں35فیصد ٹیکس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں