حکومت کا سرکاری زمینوں پر قابضین کیخلاف بڑا اقدام

لاہور(بیورو چیف)پنجاب حکومت کا زمینوں پرقبضہ مافیاکیخلاف بڑاقدم، اینٹی لینڈگریبنگ ایکٹ 2025کاڈرافٹ تیارکر لیا گیا۔ڈرافٹ قانون کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش ہوگا، ہرضلع میں ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں کمیٹی بنانیکی تجویز دی گئی،کمیٹی 90 دن میں قبضے کے کیس کافیصلہ کریگی ۔ زمینوں کے مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونل بنانیکی تجو یز دی گئی، قبضہ مافیا کیلئے5 سے 10 سال قید اور جرما نہ تجویز کیا گیا۔جھوٹی درخواست دینے والوں کیلئے بھی سزا تجویز کی گئی ، ٹریبونل فوری طور پر مالک کو قبضہ واپس دلا سکے گا، پرانے قوانین میں مقدمات برسوں چلتے رہے، متاثرہ افرادکوریلیف نہیں ملتاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں