اسلام آباد(بیورو چیف) ملک بھرمیں سولرصارفین کیلئے بری خبرسامنے آ گئی، وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کوختم کرنیکاحتمی فیصلہ کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی بجائے “نیٹ بلنگ” فارمولا نافذالعمل کرنیکاپلان تیار کیا گیا، نیپرانے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے خاتمے کیلئے باضابطہ طور پر ورکنگ شروع کردی۔نیٹ بلنگ فارمولاکے تحت صارفین کاامپورٹ شدہ یونٹس پرقومی ٹیرف نافذ ہو گا، سولرسسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس پر27روپے فی یونٹ ریٹ لگایا جائیگا ۔ امپورٹ اورایکسپورٹ ہونے والے یونٹس میں بجلی کی قیمت کاتعین کیاجائیگا، قومی ٹیرف کی بنیادپربننے والے بل کوایکسپورٹ شدہ یونٹس کے بل سے منفی کیا جائیگا۔اضافی بل کی صورت میں صارفین کو ادائیگی کرنا لازمی قرار دیدی جائیگی، اسوقت نیٹ میٹرنگ سے صارفین کوبلوں میں اربوں روپے کاریلیف دیاجارہاہے۔




