31

حکومت کا پیپلزپارٹی قائدین سے رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے چیئرمین سینیٹ کو منانے کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت اور یوسف رضا گیلانی سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت سے ناراض ہیں اوریوسف رضا گیلانی نے احتجاجا سینیٹ اجلاس کی صدارت کا بھی بائیکاٹ کررکھا ہے ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کی ناراضگی کی خاتمہ کے لئے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اور یوسف رضا گیلانی سے ایک دو روز میں رابطہ کروں گا۔حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کروں گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے لیے مدعو کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے لئے جس سیشن کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے وہ ختم ہوچکا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے تحفظات اور ناراضگی کو دور کریں گے۔ سینیٹ کے آئندہ سیشن سے پہلے یوسف رضا گیلانی کو منا لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں