حکومت کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل آباد کے ڈویژنل صدر چوہدری خادم حسین ،چوہدری محمد رفیق جٹ نے کہاکہ ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلا نے کیلئے کسانوں اور کاشت کاروں کو ہر ممکن ریلیف دیناہو گا بجائے بجلی تیل اور کھاد کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کسانوں سے قوت خرید چھین لی ہے کھاد مافیا کی بلیک مارکیٹینگ نے کسانوں کو معاشی تباہی کے کنارے پہنچا دیا اشیاء ضروریہ کی قیمتیںعوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں ملک کا کسان اور کاشت کار حکومتی پالیسیوں سے نالا ںہے آئے روز بے لگام بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کسانوں،مزدوروںسمیت سفیدپوش گھرانو ں کے افراد کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلا نے کے لئے کسانوں اور کاشت کاروں کو ہر ممکن ریلیف دینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں