حکومت کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے

کمالیہ(نامہ نگار)تحصیل صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ میاں زاہد الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت وقت کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے اور انہیں ایسا جامع پیکج فراہم کرے جس سے وہ آئندہ فصلیں بہتر طور پر کاشت کر سکیں۔حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے کسانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، بیج اور کھاد پانی میں بہہ گئے جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر ریت اور مٹی جم گئی ہے ، جسے دوبارہ قابلِ کاشت بنانا کسان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ حکومت کسانوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھے اور فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان کرے ۔میاں زاہد الرحمن نے کہا کہ زرعی قرضوں کی معافی یا آسان اقساط میں ادائیگی، کھاد، بیج اور ڈیزل پر خصوصی سبسڈی، متاثرہ زمینوں کی بحالی کے لیے حکومتی مشینری کی فراہمی، آبپاشی کے نظام کی بحالی اور نقد آور فصلوں کی امدادی قیمتوں کا بروقت اعلان کسانوں کی فوری ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں