خاتون سے بد اخلاقی کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پولیس نے خاتون سے زبردستی زیادتی کی کوشش کامبینہ اوباش کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلا ت کے مطابق چک494گ ب کی ن زوجہ مجاہد نے تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج کرایا کہ گزشتہ روز وہ قریبی گائوں507گ ب میں اپنی بہن سے ملنے گئی جو گائوں سے باہر ایک زمیندار کی زرعی اراضی میں رہائش پزیر ہے میری بہن میرے لئے گائوں سے سوڈے کی بوتل لینے چلی گئی تو اسی اثنا میں اوباش نذر ولد نوشیر وہاں پہنچ آیا جس نے مجھے اکیلے دیکھ کر بازو سے پکڑ لیا اور زبردستی کھینچ کرایک کمرے میں لیجا کرزیادتی کی کوشش کرنے لگا تاہم میرے شورواویلا پر دور کھیتوں میں کام کرنے والے دو افراد آگئے جنہیں دیکھ کر ملزم ناکام موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں