ممبئی (شوبز نیوز) 82بھارتی کسان خاتون مہیندر کور نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قانونی جنگ کا یہ معاملہ 2021میں اس وقت شروع ہوا جب کنگنا رناوت نے کسان تحریک کے دوران بزرگ خاتون کسان کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر کسان خاتون نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔اب حال ہی میں بھارتی پنجاب کے شہر بٹھنڈہ کی مقامی عدالت نے اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کی 2021 کے ہتکِ عزت کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے عدالت میں اپنے ماضی کے ٹوئٹ پر معافی مانگی اور50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کیے۔




