ساہیوال (بیوروچیف) نواحی گاؤں 70فورآرعلاقہ تھانہ نور شاہ پولیس ملازم کی کی بیوہ جنت بی بی کو آگ لگا نیکا معاملہ مورخہ 13.11.25 کا ہے۔بیوہ کے بیٹے عمر فاروق کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لائی۔واقعہ کا مقدمہ نمبر 1179/ 25 بجرم 336Bت پ برخلاف نامزد ملزمان حق نواز،عمردراز،اور حسنہ نامی خاتون ملزمہ پر ہوا۔مقدمہ درج ہو نے پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے معاملہ کی شفاف تفتیش و فوری انصاف کے لیے ایس ایچ او تھانہ نور شاہ انسپکٹر عرفان رسول کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کو مقرر کیا۔




