1

خاتون کو ایک عادت کے باعث لاکھوں کا جرمانہ عائد

سنگاپور سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )سنگاپور کی 71 سالہ خاتون کو جنگلی کبوتروں کو خوراک ڈالنے کی عادت مہنگی پڑ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کیمطابق سانموگامناتھن شملہ نامی خاتون کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 200 سنگاپورین ڈالرز (تقریبا 7 لاکھ 4 ہزار 129 پاکستانی روپے)جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔خاتون نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت عائد 4 الزامات میں اعترافِ جرم کیا ہے، جبکہ اسی نوعیت کے مزید 5 واقعات کو بھی عدالت نے مدِنظر رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں