خزینہ شعر و ادب کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ

چنیوٹ(نامہ نگار)خزینہ شعر و ادب کے زیر اہتمام ایک شاندار آل پنجاب مشاعرہ مقامی شادی ہال میں منعقد ہوا جس میں ادب سے لگا رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشاعرے کے سرپرستِ اعلی ایوانِ عابد تمیمی،ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں، ڈاکٹر خالد یاسین، رانا تجمل وسیم اور ذیشان چیدہ تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف شاعر، محقق کالم نگار پروفیسر عمران الحق چوہان نے ادا کیے۔ تقریب کی صدارت ممتاز ادیب و نقاد پروفیسر یوسف خالد نے کی۔تقریب میں پنجا ب بھر سے نامور شعرائے کرام نے بھرپور شرکت کی اور اپنے منفرد کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ہر غزل اور ہر شعر پر سامعین نے پرجوش داد دی جس سے محفل کا سماں دوبالا ہو گیا۔اختتامی لمحات میں پچاس ممتاز ادبی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں