ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ و روبیلا سے بچاو کی قومی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ سٹی ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے باضابطہ طور پر مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم، ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد سمیت محکمہ صحت کے افسران اور عملہ موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خسرہ و روبیلا ویکسی نیشن مہم 29 نومبر تک جاری رہے گی۔




